قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ ، چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی منظوری دی گئی۔

اسلام آباد:(ویب نیوز )

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اہم اجلاس میں جسٹس علی باقر نجفی کو سپریم کورٹ کا ججز بنانے کی منظوری دے دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں خاص طور پر جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس صداقت حسین کے ناموں پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا،جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس باقرنجفی کے نام کی منظوری دے دی، جسٹس باقرنجفی کوسپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری اکثریت سے ہوئی۔

باوثوق ذرائع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے ارکان بیرسٹرگوہر اورعلی ظفر نےبھی جسٹس باقرنجفی کے حق میں ووٹ دیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تقرری آئین پاکستان کے تحت جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کے بعد کی جاتی ہے، جس میں چیف جسٹس آف پاکستان مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔

اسلام آباد:(دنیا نیوز) جوڈیشل کمیشن نے چار ریٹائرڈ ججزکو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی متفقہ طور پر منظوری دے دی

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ قائم مقام چیف جسٹس کی جگہ جوڈیشل کمیشن کے نئے ممبران کے تقرر کا فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں چار ریٹائرڈ ججز کو بطور رکن جوڈیشل کمیشن تعینات کرنےکی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شوکت صدیقی کو جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ شاکراللہ جان اور بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس ریٹائرڈ نذیرلانگوکو بھی جوڈیشل کمیشن کا رکن مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔