اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید64کیسز رپورٹ ہوئے، 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کی جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 10ہزار 953کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 64 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این آئی ایچ کے مطابق 24گھنٹوں میں ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.58فیصدرہی، جبکہ کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے شکار 48مریضوں کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔