اسلام آباد (وبن اوس)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں43نئے کیسز رپورٹ ہوئے،48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ  برائے صحت (ین آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 727 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 43 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔