اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 38 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 5ہزار 473کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا کیسز کی شرح 0.69 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 48مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔