اسلام آباد (ویب نیوز)
پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے مشتبہ ٹرانزیکشن پر بینک انتظامیہ کو طلب کرلیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے بینک انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا۔ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ بینک میں 6لاکھ 25 ہزار پائونڈ بیرون ملک سے منتقل ہوئے اور بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزیکشن کے بارے میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بھی مطلع نہیں کیا۔ایف آئی اے کے مطابق اتنی بڑی غیر ملکی رقم کی اطلاع اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو کرنا لازمی ہوتا ہے،جو کہ نہیں کی گئی۔ بینک انتظامیہ نے مشتبہ ٹرانزیکشن ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔ایف آئی اے نے بینک انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2011 اور 2013 میں اس وقت ڈیوٹی پر موجود افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔