مقبوضہ بیت المقدس (ویب نیوز)
اسرائیل کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں شدید جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 4 فلسطینی جاں بحق اور ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں جنین کے قریب اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق جبکہ مزید 4 فلسطینی شدید زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی مغربی کنارے میں چھاپہ ماررہی تھی کہ اسی دوران کچھ گھنٹے بعد یروشلم کے پرانے کوارٹر میں فلسطینیوں کی جانب سے مبینہ طور پر اسرائیلی فورسز پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی جاں بحق ہوا۔اس سے قبل مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران ایک اور فلسطینی جاں بحق ہوا تھا۔اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ کہ وہ پناہ گزینوں کے لیے جنین کیمپ میں آپریشن کررہے تھے لیکن وہ حملہ آور کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتے۔اسلامی جہاد گروپ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے فاروق سلامہ ان کے جنگجوں میں سے ایک ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل 3 نومبر کو فورسز نے کہا تھا کہ یروشلم کے پرانے ہیڈکوارٹر میں انسپیکشن کے دوران اسرائیلی پولیس نے ایک حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔پولیس کے مطابق حملہ آور نے اسرائیلی فوجی کے جسم کے اوپری حصے پر حملہ کیا لیکن دو دیگر اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کے مطابق حملہ آور 20 سالہ عامر بدر مقامی شہری تھا۔
حالیہ واقعہ اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی یروشلم میں مسجد اقصی کے قریبی علاقے میں چوکی کے قریب پیش آیا تھا۔ہسپتال کے مطابق اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ دوسرے شخص کو فائرنگ سے ٹانگ پر گولی لگی۔واقعہ کے دوران فائرنگ سے تیسرے پولیس افسر کو ہلکی چوٹیں آئی ہیں۔اسرائیلی فورسز نے واقعہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا جبکہ فارنزک ٹیم کے اہلکاروں نے جائے وقوع کی تصاویر لے لی ہیں۔اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 42 سالہ شخص جاں بحق ہونے کے بعد مغربی کنارے کے گاں بیروت ڈکو میں کئی افراد جمع ہو گئے۔
خیال رہے کہ رواں سال صرف اکتوبر میں مشرقی یروشلم اور مغربی کنارے میں جھڑپوں اور فائرنگ کے دوران 34 فلسطینی جاں بحق اور 3 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں ۔۔