کوئٹہ (ویب نیوز)
بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس بحال ہو گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث ریلوے ٹریک تباہ ہونے کی وجہ سے اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس معطل ہو گئی تھی ۔ریلوے حکام کے مطابق درہ بولان میں ہرک کے مقام پر گرنے والے ریلوے پل کی مرمت ابھی تک مکمل نہیں ہو سکی جس کی وجہ سے کوئٹہ کے بجائے جعفر ایکسپریس کی سروس مچھ سے شروع کی گئی۔ریلوے حکام نے کہا کہ مچھ سے ٹرین دن 11 بجے روانہ ہوئی۔دس بوگیوں پر مشتمل جعفرایکسپریس ٹرین سکھر، لاہور، راولپنڈی سے ہوتے ہوئے پشاور پہنچے گی۔