100 انڈیکس 165 پوائنٹس کی کمی سے 42654 پر بند ہوا

کراچی (ویب نیوز)

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ ناقدری کا شکار ہے۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے۔انٹر بینک میں ڈالر 58 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 223 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کے پہلے کاروباری سیشن کا اختتام ہو گیا جس میں کاروبار کا منفی رجحان رہا۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 165 پوائنٹس کی کمی سے 42654 پر بند ہوا۔