جنوبی کشمیر میں بھارتی فوج کی حراست کشمیری نوجوان سجاد تانترے شہید
بھارتی فوج نے تلاشی مہم کے دوران سری نگر میں تین نوجوان گرفتار کر لیے

سری نگر(ویب نیوز  )  مقبوضہ  کشمیر میں بھارتی فوج نے زیر حراست کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ہے ۔ ضلع  کولگام کے رہائشی سجاد تانترے نامی  نوجوان کو  دو روز قبل  بھارتی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔ سجاد تانترے کو اتوار کے روز ضلع اسلام آباد کے مقام  چیک ڈوڈو بجبہاڑہ لے جا کر گولی مار دی گئی ۔ زخمی نوجوان کو ضلع ہسپتال بجبہاڑہ پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ مقبوضہ کشمیر پولیس کے ترجمان نے  دعوی کیا ہے کہ سجاد تانترے چیک ڈوڈو بجبہاڑہ علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا ۔ ادھر بھارتی فورسز نے نے سرینگر میں تین بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔نوجوانوں کو بھارتی فوج کی 2 آر آراورپولیس کی مشترکہ ٹیم نے سرینگر کے علاقے لاوے پورہ میں ایک ناکے سے گرفتار کیا۔ گرفتار نوجوانوںکی شناخت محمد اقبال دھوبی، رئوف احمدڈار اور جاوید احمد کھانڈے کے ناموںسے ہوئی ہے اوریہ تینوں ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن کے رہائشی ہیں۔
زیر