اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید17نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،24مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 6ہزار 704کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 17افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.25فیصد رہی، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 24مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔