اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں مہلک وبا کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، مزید 2مریض جان کی بازی ہار گئے،گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں مزید 2افراد دم توڑ گئے جس کے بعد اموات 30634 تک پہنچ گئیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 6ہزار 708ٹیسٹ کئے گئے جس میں 28نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس میں مبتلا 35مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔این آئی ایچ کے مطابق  ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.42فیصد ریکارڈ کی گئی۔mk/nsr