اسلام آباد (ویب نیوز)
توانائی کے شعبہ کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ بااثر صارفین، سرکاری ادارے اور بجلی پلانٹس گردشی قرضہ کے ذمہ دار ہیں۔ گردشی قرضہ 4177ارب روپے تک پہنچ گیا۔ گردشی قرضہ 129ارب روپے سالانہ کی رفتار سے بڑھ رہا ہے۔ ایک نجی ٹی وی نے وزارت توانائی کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ توانائی شعبہ کا گردشی قرضہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ۔ بجلی کے شعبہ کا گردشی قرضہ 2277ارب روپے، پی ایس او کا گردشی قرضہ600ارب روپے تک پہنچ گیا۔ پی ایس او کو لیٹر آف کریڈٹ میں مسئلہ آرہا ہے اور پی ایس او کے ڈیفالٹ کا بھی خطرہ ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ایس اونے وزارت خزانہ سے 80ارب روپے مانگ لئے ہیں تاکہ لیٹرآف کریڈٹ کھل جائے۔ گیس کے شعبہ کا سرکولر ڈیٹ 1300ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور گردشی قرضہ کی وجہ سے محکوں کو بہت سی مشکلات کاسامنا ہے۔ محکمہ گیس نے سیس کی مد میں 448ارب روپے وصول کرنے ہیں، سی این جی سیکٹر، فرٹیلائزر سیکٹر اور کے الیکٹر ک نے یہ پیسے دینے ہیں۔ ZS