سرگودھا (ویب نیوز)
پاکستان کو کینو کی مزید اقسام فراہم اور مہیا کرینگے،تاکہ پاکستان دنیا میں کینو ایکسپوٹ کرنے والے ممالک میں سرفہرست آ سکے، آن خیالات کا اظہار امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کیتھلین گبیلیسکو پولیٹیکل اسسٹنٹ کے ہمراہ گزشتہ روز اجنالہ روڑ پر سایق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی چویدری شعیب احمد بسرا کی کینو فیکڑی کا افتتاح کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ امریکہ کی خواہش ہے کہ پاکستان زراعت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کرکے اپنی معیشت کو نمایاں مقام پر لے آئے ،امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے کہاکہ سرگودھا کو کینو کی بہتر اور اعلی اقسام بہت جلد فراہم کرینگے اس موقعہ پر امریکی قونصل جنرل نے فیکڑی میں کینو پراکس کے مختلف مراحل کا عملی جائزہ لیا،باغ سے کینو کی آمد سے لیکر بیرونی ممالک بجھوانے کے تمام امور دیکھے اور مختلف سوالات کئے، اس موقعہ پر سابق صدر سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسڑی چویدری شعیب احمد بسرا نے بتائے کہ جاری سیزن میں اب تک پاکستان نے کینڈا، کویت، دبئی، سعودی عرب ،بیلا روس، ایران، عراق ، فلپائن، روس کی مختلف ریاستوں میں 800 کینٹرز کے زریعے 20 ہزار ٹن سے زائد کینو ایکسپوٹ کیا جائے چکا ہیں ، اس موقعہ پر چویدری شعیب احمد بسرا اور حسن یوسف نے امریکی قونصل جنرل کو کینو تحفہ میں دئیے ۔۔