اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید18کیسز رپورٹ ہوئے، 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے کیسزاور اموات کی شرح میں مسلسل کمی کا رجحان برقرار ہے ۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 3 ہزار394 ٹیسٹ کئے گئے ،مزید 18کیسز رپورٹ ہوئے ،24 گھنٹے کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ملک میں کورونا مثبت کیسز کی0.53 فیصدرہی ۔این آئی ایچ کے مطابق وبا سے 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔