لاہور (ویب نیوز)
پنجاب بھر میں شدید دھند اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹرویز سمیت اہم شاہرائیں بند کردی گئی ہیں جبکہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر وارننگ الرٹ جاری کر دیا گیا ۔موٹرویز پولیس حکام کے مطابق موٹروے ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے رشکئی انٹر چینج تک، موٹروے ایم ٹو نارتھ اسلام آباد ٹول پلازہ سے کوٹ مومن تک جبکہ موٹروے ایم ٹو ساتھ ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک شدید دھند کے باعث کر دی گئی ۔حکام کے مطابق موٹر وے ایم تھری فیض پور سے درخانہ جبکہ ایم فور شیر شاہ سے عبدالحکیم اور ایم فائیو شیر شاہ سے ظاہر پیر تک بند کی گئی ، موٹر وے ایم الیون کو بھی لاہور سے سمبڑیال تک بند کیا گیا ۔دوسری جانب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر بھی دھند چھائی رہی ، حد نگاہ پندرہ سو میٹر سے بھی کم ہونے کے باعث وارننگ الرٹ جاری کر دیا گیا ۔ائیرپورٹ حکام کے مطابق دھند کے باعث متعدد اندرون اور بیرون ملک پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ۔حکام کے مطابق کم حد نگاہ کے باعث ائیر سیال پی ایف 146 منسوخ ہونے پر جہاز کا رخ واپس کراچی موڑ دیا گیا جبکہ سیرین ای آر 822 کو اسلام آباد کی جانب واپس موڑا گیا۔قومی شاہراہوںپر ٹریفک روانی شدید متاثرہوئی ۔روڈ یوزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کر یں جبکہ مزید معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں