کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 7روپے 43پیسے فی یونٹ سستی

لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو ، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ سٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا

کراچی( ویب  نیوز)

کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 7روپے 43پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کے اپنے ذرائع سے بجلی کی پیداوار ی لاگت 27روپے 13پیسے رہی، سماعت چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت ہوئی، کے الیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 7روپے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔ نیپرا کی جانچ پڑتال کے مطابق نومبرکے ایف سی اے کی مد میں کمی 7روپے 43پیسے فی یونٹ بنتی ہے، اکتوبر کا ایف سی اے صارفین سے 2روپے 45پیسے فی یونٹ کمی سے چارج کیا گیا تھا، جوایک ماہ کے لیے کم ہوا تھا، رواں ماہ کا ایف سی اے پچھلے ماہ کی نسبت تقریبا 5روپے فی یونٹ صارفین سے کم چارج کیا جائے گا، کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا۔نیپرا کی ہدایت کے مطابق لائف لائن ،300یونٹس تک گھریلو ، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔mk/nsr