سیکٹر آئی ٹین خودکش حملہ،مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخوا سے دھماکے کے روز ہی بس سے اسلام آباد پہنچا

مشتبہ دہشتگرد بارودی مواد اورخودکش جیکٹ کیساتھ سفر کررہا تھا،جو کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا

اسلام آباد ( ویب  نیوز)

اسلام آباد دھماکا، مشتبہ دہشتگرد کے پی سے دھماکے کے روز ہی بس سے اسلام آباد پہنچا،مشتبہ دہشتگرد بارودی مواد اورخودکش جیکٹ کیساتھ سفر کررہا تھا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ دنوں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتبہ دہشتگرد خیبرپختونخواسے دھماکے کے دن ہی بس سے اسلام آباد پہنچا، مشتبہ دہشتگرد پہلے پیرودھائی بس ٹرمینل پر دیکھا گیا۔ مشتبہ دہشتگردکی جیوفینسنگ کے ذریعے آئی ٹین میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ مشتبہ دہشتگردکی بس ٹرمینل پر کسی سے ملاقات ہوئی یا نہیں، اس کا ثبوت نہ مل سکا۔ذرائع نے بتایا کہ مشتبہ دہشتگرد بارودی مواد اورخودکش جیکٹ کیساتھ سفر کررہا تھا اور مشتبہ دہشتگرد کسی دوسرے شخص کے ساتھ رابطے میں تھا،مشتبہ دہشت گرد جب پیرودھائی پہنچا تو اس نے موبائل فون کے ذریعے نمبر ملایا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکے سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 4 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے تھے۔