اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں 25 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،18 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔عالمی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کی جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3ہزار 523ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 25مریضوں میں وبا کی تشخیص ہوئی ۔این آئی ایچ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 0.71فیصد رہی ۔24گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ ابھی بھی 18مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔