اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا کے باعث ملک بھر میںمزید12کیسز رپورٹ ہوئے ،26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت  (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4ہزار 899کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 12 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.24فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 26مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔