اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید33کیسز رپورٹ ہوئے ، 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 942 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 33 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔