اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میںمزید23کیسز رپورٹ ہوئے، 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 910 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 23 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسزکی شرح 0.59 فیصد رہی ۔مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 22 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔