کراچی (ویب نیوز)
ڈالر مزیدمہنگا ہو گیا ،سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ۔جمعرات کے روز کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوا۔انٹر بینک میں ڈالر 32 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ۔ دوسری جانب ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 177پوائنٹس کے اضافے کے بعد 40935 پر آ گیا۔