کراچی (ویب نیوز)

امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستانی روپیہ روز بروز مزید غیر مستحکم ہو رہا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 11پیسے مہنگا ہونے کے بعد 228روپے 25پیسے کا ہو گیا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 228روپے 14پیسے کا ہو گیا تھا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں صبح کاروبار کا منفی آغاز ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100انڈیکس 298پوائنٹس گرنے کے بعد 40ہزار 505پر آ گیا ہے۔