اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ حاصل کئے ہیں،چوہدری پرویز الہی
آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے، پہلے دن سے کہہ رہا ہوں گھبرانا نہیں ہے
ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے، خرید وفروخت ن لیگ کی عادت ہے ان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بکاو مال نہیں ہے
انہوں نے شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی،اب دلیر بنو شکست کو تسلیم کرو۔
تمام وزرا ارکان اسمبلی اور عمران خان کی ٹیم کی قیادت میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، عمر چیمہ ، حافظ فرحت عباس، زلفی بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں
وفاقی حکومت نے مہنگائی ڈبل کر دی ہے آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں
خواتین کے حلقے میں اتنے کام کروائیں گے ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا،احساس پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے
دس لاکھ جاب گھر بیٹھے نوجوان لیپ ٹاپ پر بارہ ملین ڈالر سے حاصل کر سکیں گے
ن لیگ اور شریف خاندان لوگوں کرپشن کے چیمین ہیں،جب ان کو پکڑتے ہیں تو بیمار ہوجاتے ہیں،جونہی پاکستان سے باہر جاتے ہیں ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب کا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں خطاب
لاہور (ویب نیوز)
وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کہا ہے کہ اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ حاصل کئے ہیں،آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے۔انہوں نے کہا کہ خرید وفروختن لیگ کی عادت ہے ان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بکاو مال نہیں ہے۔انہوں نے شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی ۔اب دلیر بنو شکست کو تسلیم کرو۔تمام وزرا ارکان اسمبلی اور عمران خان کی ٹیم کی قیادت میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، عمر چیمہ ، حافظ فرحت عباس، زلفی بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وفاقی حکومت نے مہنگائی ڈبل کر دی ہے آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیںان خیالات کا اظہار انہوں نے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ ن لیگ والو نے پچھلے ایک ماہ سے شور کیا ہوا تھا ۔یہ بارات لے کر آئے تھے ان کی ڈولی اور جھولی خالی ہو گئی ہے ۔اب ن لیگ رائے ونڈ کے ایک کونے کی جماعت رہ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑا ہوں، ہم نے چوروں کو گھر کے اندر تک محدود کرنا ہے ۔انہوں نے اس بے چارے گورنر کو بھی نہیں چھوڑ ،شریف آدمی گورنر کی عزت خاک میں ملا دی ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جو وکلا کی ٹیم ہے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ساری لیگل ٹیم نے محنت کی عدالت میں ثابت کیا کہ گورنر کا آرڈر غیر قانونی ہے ۔اللہ نے کرم کیا اور 186 ووٹ سامنے آئے ہیں ۔آج ن لیگ کو صحیح طور پر سرپرائز ملا ہے ان کو اندازہ نہیں تھا آج کیا ہونا ہے ۔ان کے لیڈر کہتے ہیں کہ ہم مانگ کر لے آئے ہیں یہ منگتے ہیں ،یہ قائد اعظم کی وراثت کے قابل نہیں ہیں ۔ایک ہی لیڈر ہے وہ عمران خان ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی عادت ہے خرید وفروخت ان کو پتہ چل گیا ہے کہ یہ بکاو مال نہیں ہے۔انہوں نے کہا ن لیگ والو سن لوص تم خریدو فروخت کا کام کرتے ہو پی ٹی آئی والے بکائو مال نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی ٹیم کی قیادت میں اسد عمر ، شاہ محمود قریشی، حماد اظہر ، عمر چیمہ ، حافظ فرحت عباس، زلفی بخاری کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اپنی خواتین کا بھی تہہ دل سے شکر گزار ہو زندہ باد کہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ دین کا کام ہوگا جو پہلے بھی ہوا ہے پہلی سے پانچویں سے ناظرہ اور ایف اے تک قرآن کریم ترجمہ تک پڑھایا جائے گا،انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے کہہ رہا ہوں گھبرانا نہیں ہے،ہم ساٹھ ہزار نوکریاں دے رہے ہیں،خواتین کے حلقے میں اتنے کام کروائیں گے ن لیگ کا نام ختم ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ احساس پروگرام کو مزید آگے بڑھائیں گے۔دس لاکھ جاب گھر بیٹھے نوجوان لیپ ٹاپ پر بارہ ملین ڈالر سے حاصل کر سکیں گے، پرویز الہی نے کہا کہ کیلیفورنیا کے سپیکر نے پنجاب حکومت سے نالج پارک میں کام کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور شریف خاندان لوگوں کرپشن کے چیمین ہیں،جب ان کو پکڑتے ہیں تو سب سے پہلے بیمار ہوجاتے ہیں،جونہی پاکستان سے باہر جاتے ہیں ہشاش بشاش ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت نے مہنگائی ڈبل کر دی ہے آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کارڈ کا بہترین کارنامہ ہے ہم نئے ہسپتال بنا رہے ہیں،ہم تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر ٹیومر سمیت مختلف بیماریوں کیلئے علاج مفت دیں گے۔جناح ہسپتال میں ٹراما سنٹر بنا دیا ہے ڈھائی سو بیڈ لگائے گئے ہیں۔اچھے کام کئے تو ن لیگ نظر نہیں آئے گی،پی ٹی آئی ورکرز کو بھی نوکریا دینے کیلئے تیار ہیں