اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز میں کی شرح میں کمی آئی ہے ،اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 11مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 085 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں،جن میں سے 11 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.36 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔