اسلام آباد (ویب نیوز)

ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، مہلک وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا ہے۔ قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ)کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 4 ہزار 267 ٹیسٹ کئے گئے، جس میں 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.37 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔