- اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے 11اپریل 2022سے منظور کئے ہیں
- پی ٹی آئی ارکان کے استعفے اس تاریخ سے منظور کئے گئے ہیں جب انہوں نے مستعفیٰ ہونے کے حوالہ سے لیٹرز جمع کروائے تھے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ
اسلام آباد (ویب نیوز)
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 35 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرتے ہوئے انہیں ڈی سیٹ کرنے کر لئے معاملہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھجوادیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی ارکان کے استعفے 11اپریل 2022سے منظور کئے گئے ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفے اس تاریخ سے منظور کئے گئے ہیں جب انہوں نے مستعفیٰ ہونے کے حوالہ سے لیٹرز جمع کروائے تھے۔جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر حیدرعلی خان، سلیم رحمان، صاحبزادہ صبغت اللہ،محبوب شاہ، محمد بشیر خان، جنید اکبر، شیراکبر خان، علی خان جدون، انجینئر عثمان خان ترکئی، مجاہد علی، ارباب عامر ایوب، شیر علی ارباب، شاہد احمد، گل داد خان، ساجد خان، محمد اقبال خان، عامر محمود کیانی، سید فیاض الحسن، چوہدری شوکت علی بھٹی،عمر اسلم خان، خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، ملک کرامت علی کھوکھر، سیدفخر امام، ظہورحسین قریشی، ابراہیم خان، طاہر اقبال چوہدری، اورنگزیب خان کھچی، مخدوم خسروبختیار، عبدالمجید خان،مس عندلیب عبدس، مس عاصمہ قدیر، مس ملیکہ علی بخاری اور مس منورہ بی بی بلوچ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ دوروز قبل بھی اسپیکر کی جانب سے پی ٹی آئی کے 35ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظورکرنے کے بعد انہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ڈی سیٹ کردیا گیا تھا۔