صدر مملکت کا ایف بی آر کو ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم
ایف بی آر لائبریری کو ٹیکس استثنی کا سرٹیفکیٹ جاری کرے، صدر مملکت کا فیصلہ
اسلام آباد(ویب نیوز)
صدر مملکت کا ایف بی آر کو ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کا حکم، ایف بی آر ملتان میں برطانوی دور کی لائبریری کو ٹیکس استثنی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔ ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی ٹیکس محتسب کے لائبریری کو ایک لاکھ 98 ہزار کی ٹیکس کٹوتی واپس کرنے کے احکامات برقرار رکھے، صدر مملکت نے ایف ٹی او کے فیصلے کے خلاف ایف بی آر کی نمائندگی مسترد کردی ،یہ واضح طور پر ایک ہمدردی کا کیس ہے کیونکہ پبلک لائبریری اور سٹی ریڈنگ روم، ملتان ایک غیر منافع بخش تنظیم کے طور پر رجسٹر ہے ، صدر مملکت نے کہا کہ ریٹرن فائل کرنے میں تاخیر کی وجہ سے ٹیکس استشنی سرٹیفکیٹ روکا گیا ،تاخیر کی وجہ سے قومی خزانے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ، ایف بی آر معاملے کو ہمدردی کی نظر سے دیکھے، لائبریری علاقے کے شہریوں کو 20 روپے کی معمولی قیمت پر کتب بینی کی سہولت فراہم کررہی ہے ،ملتان لائبریری کے تقریبا 400 ممبران ہیں ، بہت ہی کم عملہ انتہائی کم تنخواہ پر لائبریری چلا رہا ہے ، لائبریری کے خرچے عطیات اور اس کی وقف شدہ رقم کے منافع سے پورے کیا جاتے ہیں۔ صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ بینک کے پاس رکھے ہوئے ڈپازٹس لائبریری کی بقا کا ایک بنیادی ذریعہ ہیں ، استثنی سرٹیفکیٹ جاری نہ کرنے کی وجہ سے چار ملازمین کو ان کی معمولی تنخواہوں یعنی 20,000/ روپے سے بھی کم سے محروم ہونا پڑا، ایف بی آر پہلے ہی زیر بحث ٹیکس سال کے آخری چھ ماہ کے لیے استثنی کا سرٹیفکیٹ جاری کر چکا ، مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے لیے بھی استثنی کا سرٹیفکیٹ جاری کرنا چاہیے ، مستقبل میں بھی معاملے پر ہمدردی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ صدر مملکت نے فیصلے میں مزید کہا کہ ایف بی آر لائبریری کو بقیہ مدت کے لیے استثنی کا سرٹیفکیٹ جاری کرے ،ٹیکس کٹوتی کی گئی رقم واپس کرے تاکہ لائبریری اپنے انتہائی ضروری اخراجات کو پورا کر سکے۔