سری نگر (ویب نیوز)
بھارتی فوج نے جنوری2023 میں مقبوضہ کشمیر میں10کشمیریوں کو شہید کر دیا ۔بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کی کارروائیوں دو کم سن لڑ کے اور ایک خاتون بھی شہید ہوئی ۔ شہید ہونے والوں میں سے چار نوجوانوں کو دوجعلی مقابلوںمیں شہید کیا گیا۔ان شہادتوں کے نتیجے تین خواتین بیوہ اور چار بچے یتیم ہو گئے۔ بھارتی فوجیوں ، پیرا ملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے گزشتہ ما ہ پر امن مظاہرین پر طاقت کے وحشیانہ استعمال اور دھماکوں کی وجہ سے 15 نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ بھارتی فورسز نے اس عرصے کے دوران گھروںپر چھاپوں کے دوران 137 شہریوں کو گرفتار کیا، جن میں زیادہ تر سیاسی کارکن، طلبااور عام نوجوان شامل تھے۔گرفتار کیے جانے والوں میں سے بیشتر پر کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ اور یواے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔