عمران خان کی خیبرپختونخوا میں انتخابی امیدواروں کی نامزدگیوں کے لئے پارٹی کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت
اہم اجلاس میںامیدواروں کے تعین کے حوالے سے ریجنل بورڈز کی ابتدائی سفارشات کا تفصیلی جائزہ
لاہور(ویب نیوز)
چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خیبرپختونخوا میں انتخابی امیدواروں کی نامزدگیوں کے لئے صوبائی زمہ داران کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کردی ۔پارٹی امیدواروں کے تعین کے معاملات پر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ذمہ داران کا اہم ترین اجلاس ہوا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اجلاس کی صدارت کی ۔مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر، سابق وزیر اعلی محمود خان، خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک اور چیئرمین کے چیف آف سٹاف سینیٹر شبلی فراز بھی شریک ہوئے۔ جاری بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے تمام ریجنز میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر امیدواروں کے تعین کے حوالے سے اہم امور پر تبادل خیال کیا گیا ۔امیدواروں کے تعین کے حوالے سے ریجنل بورڈز کی ابتدائی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔خیبرپختونخوا میں انتخابی مہم اور انتخابی حکمتِ عملی کے مختلف خدوخال پر بھی غور کیا گیا۔چیئرمین تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے اورذمہ داران کو امیدواروں کے حوالے سے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایات کردیں۔قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کا فیصلہ پارٹی چیئرمین عمران خان خود کریں گے ۔