اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں 21نئے کیسز رپورٹ ہوئے،12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4391 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے مزید 21 مثبت کیس رپورٹ ہوئے ۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.48 فیصد رہی، ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کا مزید کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔