اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید13کیسز رپورٹ ہوئے، 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 2ہزار 859کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 13افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے  ۔اس طرح گزشتہ 24گھنٹوں میں کئے گئے کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.45 فیصد رہی ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔