واشنگٹن (ویب نیوز)
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج سے متعلق امریکا پر الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ،پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات ہمارے لئے اہم ہیں۔واشنگٹن میں نیوز بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں بلیم گیم سے متعلق تبصرہ نہیں کرنا چاہتے، پہلے بھی کہہ چکے ہیں رجیم چینج کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں، جمہوری اور خوشحال پاکستان امریکہ کے مفادات کیلئے اہم ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں، پروپیگنڈا اور غلط معلومات کو تعلقات میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے، پاکستان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ا نہوںنے کہا کہ جہاں تک بات پاکستان کے سیاسی حلقوں کی ہے تو ہم کسی ایک سیاسی امیدوار یا جماعت کو دوسروں پر ترجیح نہیں دیتے۔ ہم پرامن جمہوری اور آئینی اصولوں کی حمایت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ امریکا بھارت میں برٹش براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (بی بی سی)کے دفاتر پر چھاپے سے آگاہ ہے، دنیا بھر میں آزادی صحافت کی حمایت کرتے ہیں۔