lahore-highcourt

لاہور  (ویب نیوز)

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں الیکشن کمیشن کا دائر جواب مسترد کر دیا۔لاہورہائیکورٹ میں جسٹس جواد حسن نے پنجاب اسمبلی کا انتخابی شیڈول جاری نہ کرنے کے معاملے میں چیف الیکشن کمشنر اور گورنر پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن کی جانب سے دائرجواب مسترد کرتے ہوئے عدالت نے الیکشن کمیشن کو تفصیلی جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ توہین عدالت کی درخواست ووٹر شبیر اسماعیل کے وکیل اظہر صدیق پیش ہوئے۔ الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لے لیا ہے جس پروکیل درخواست گزاراظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس درخواست کا ازخود نوٹس سے کوئی تعلق نہیں ہے، الیکشن کمیشن نے انتخابات سے معذرت کر لی ہے۔ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن کا عدالتی حکم پرعملدرآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے، لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دیا، عدلتی حکم پرعمل درآمد کرنے کی بجائے وقت گزاری کی جارہی ہے۔ وکیل درخواست گزارنے موقف پیش کیا کہ 12 فروری کو 12 بج کر 10 منٹ سے پہلے عدالتی حکم پرعمل کرنا قانونی تقاضا تھا، اس اوقات کارکے بعد عدالتی حکم پرعمل درآمد کی معیاد ختم ہوگئی، الیکشن شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضا ہے، گورنر نے انتخابی تاریخ دینے سے معذرت کرلی، الیکشن کمیشن بھی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ثابت ہوا۔ اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے مقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نیعدالتی حکم کیباوجود انتخابی شیڈول جاری نہ کرکے توہین عدالت کی، عدالتی حکم نظراندازکرنے پرعدالت الیکشن کمیشن اور گورنر پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے۔ بعدازاں لاہور ہائیکورٹ نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔