اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزید32کیسز رپورٹ ہوئے ،12مریضوں کی حالت تشویشاک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 580 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ، ملک بھر میں کورونا کے 32نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد رہی۔این آئی ایچ کے مطابق کورونا کے باعث کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،12مریضوں کی حالت تشویشاک ہے ۔