اسلام آباد / بیجنگ (ویب نیوز)

  • مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد رہی، کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا،این آئی ایچ

مہلک عالمی وبا کورونا کے باعث ملک بھر میں 36نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت ( این آئی ایچ ) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 782 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں کورونا کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.72 فیصد رہی ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا، کورونا سے متاثر اس وقت 12 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

  • چین میں کورونا سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد ہلاک
  • چین میں دسمبر سے رپورٹ ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں، طبی حکام

چین میں کورونا کے وار کا سلسلہ تھم نہیں سکا، وائرس سے ایک ہفتے کے دوران 7 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی طبی حکام کے مطابق چین میں 17 سے 23 فروری کے دوران اسپتالوں میں کورونا سے7 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ حکام کے مطابق چین میں دسمبر سے رپورٹ  ہونے والے تمام کورونا کیسز اومی کرون ویریئنٹ کے ہیں جبکہ کورونا کیسز میں 60 فیصد BA.5.2.48 اور 29 فیصد BF.7.14 قسم کے رپورٹ ہوئے ہیں۔ حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ چین میں شناخت کورونا کے XBB.1 اورXBB.1.5 سمیت 22 ویریئنٹ تشویش کاباعث ہیں۔