اسلام آباد (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کوروناوائرس کے باعث ملک بھر میں مزید2مریض دم توڑ گئے ،گذشتہ چوبیس گھنٹوںمیں 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ قومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار پھر تیز ہونے لگے، جان لیوا وائرس سے مزید 2مریض لقمہ اجل بن گئے۔ گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 5 ہزار 19 ٹیسٹ کئے گئے جس میں 42نئے کیسز رپورٹ ہوئے، کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں مہلک وائرس میں مبتلا 15 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔