اسلام آباد  (ویب نیوز)

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں36 نئے کیسزرپورٹ ہوئے جن میں 13مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔جمعرات کو قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5338کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے36 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.67 فیصد رہی۔مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ13 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 352 ٹیسٹ کئے  گئے جن میں سے04 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.14فیصد رہی ، اسی طرح راولپنڈی میں621ٹیسٹوں میں سے05 ٹیسٹ مثبت آئے، وہاں پر شرح 0.81فیصد رہی،کراچی میں کئے گئے 309 ٹیسٹوں میں سے 08 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پرشرح 2.59فیصد رہی جبکہ لاہور میں874 ٹیسٹوں میں سے17ٹیسٹ مثبت ا ئے اوروہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.95 فیصد رہی۔