نئی دہلی (ویب نیوز)
بھارتی دوا ساز کمپنی کے کھانسی کا شربت پینے سے بچوں کی اموات کے معاملے میں کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش اسٹیٹ ڈرگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دوا کے 36 میں سے 26 نمونوں میں زہریلے مادے پائے گئے، جس پر کارروائی کرتے ہوئے کھانسی کا شربت بنانے والی کمپنی کے 3 ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 2 ڈائریکٹرز کی تلاش تاحال جاری ہے۔کھانسی کے شربت میں زہریلے مادوں کے انکشاف کے بعد بھارت کی جانب سے انتباہ جاری ہونے کا امکان ہے۔اس حوالے سے بھارتی وزارت صحت کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق بھارتی کمپنی کی دوا پینے سے گیمبیا میں 70 جبکہ ازبکستان میں 19 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق جعلی ادویات سے گزشتہ سال گیمبیا،انڈونیشیا اورازبکستان میں 300 سے زائداموات ہو ئی تھیں، ان اموات میں زیادہ تر بچوں کی عمریں 5 سال سے کم تھیں۔