کراچی (ویب نیوز)
سی پیک کی سیکیورٹی کے لیے سندھ پولیس کے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کو مزید وسعت دی جا رہی ہے جس کے لیے سندھ پولیس میں علیحدہ سے پولیس کانسٹیبلز کی گریڈ 7 کی 1500 نشستوں پر بھرتی شروع کر دی گئی ہے۔بھرتی کے لیے سندھ کے کسی بھی ضلع کا ڈومیسائل رکھنے والے امیدوار اہل قرار دئیے گئے ہیں۔سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ کے کمانڈنٹ ڈی آئی جی محمد کاشف نے اس سلسلے میں اعلامیہ جاری کیا ہے۔بھرتی کے لیے امیدوار کا تسلیم شدہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن سے کم از کم میٹرک پاس ہونا ضروری ہے، 18 سے 28 سال تک کی عمر کے امیدوار بھرتی کے لیے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔ امیدوار کا کم از کم قد 5 فٹ 6 انچ اور چھاتی کم از کم 33 انچ چوڑی ہونا لازمی ہے، بھرتی کے خواہشمند نوجوان 5 اپریل تک آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔