غیر ملکی فنڈنگ سے شروع 467منصوبوں کیلئے فنڈز نہ مل سکے

اسلام آباد (ویب  نیوز)

رواں مالی سال کی جولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کو غیر ملکی فنڈنگ سے شروع کئے گئے322ترقیاتی منصوبوں اور معاشی پروگراموں میں سے 145منصوبوں کیلئے کوئی عالمی فنڈنگ نہ مل سکی ہے اور پہلی ششماہی کے دوران177 پاکستانی ترقیاتی منصوبوں اور معاشی اصلاحات کے پروگراموں کیلئے عالمی فنڈنگ دستیاب ہو سکی ہے ۔حکام کے مطابق جن میں اکثریتی منصوبے عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے منصوبے شامل ہیں جن پر عمل درآمد کی رفتار سست ہونے، ان پر عمل درآمد کی راہ میں حائل قانونی مشکلات، امن و امان کی خراب صورتحال اور قرض پروگرام کی شرائط پوری نہ ہونے کے سبب فنڈنگکے اجرا میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے  اقتصادی امور ڈویژن کی فارن اکنامک اسسٹنس کی رپورٹ کے مطابقاس پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کو مجموعی طورپر5ارب96کروڑڈالر مالیت کی غیر ملکی فنڈنگ دستیاب ہو سکی ہے اور جنوری تا جون کی دوسری ششماہی میں پاکستان کو طے شدہ پروگرام کے تحتمذید11ارب65کروڑ10لاکھ ڈالر کے عالمی فنڈنگ ملنا باقی ہیجولائی تا دسمبر کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان کو جو مجموعی 5ارب96کروڑڈالر مالیت کی غیر ملکی فنڈنگ دستیاب ہو سکی ہے اس میں 3ارب58کروڑ دالر مالیت کی نان پراجیکٹ ایڈ ملی ہے جس میں 2ارب63کروڑ ڈالر پروگرام فنانسنگ اور بجٹ سپورٹ، 24کروڑ93لاکھ دالر کا ڈیویلپمنٹ پالیسی کریڈٹ،  اسلامی ترقیاتی بینک سے10کروڑ ڈالر کا مختصر مدت قرض، اور سعودی عرب سے59کروڑ51لاکھ ڈالر مالیت کی سعودی آئل فیسیلیٹی شامل ہیجبکہ2ارب38کروڑ68لاکھ دار مالیت کی پراجیکٹ ایڈ بھی پاکستان کو ملی ہے.