لاہور (ویب نیوز)
لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے لئے دائر کی گئی درخواست کی سماعت مدعی کے وکیل کی استدعا پر ملتوی کر دی۔ بدھ کو سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی سکیورٹی کے لئے درخواست کی لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عمران خان کے وکیل نے عدالتِ عالیہ کو بتایا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ زمان پارک کی صورتِ حال تشویش ناک ہونے کی وجہ سے کیس نہ سنا جائے۔لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر سماعت 20مارچ تک ملتوی کر دی۔