اسلام آباد (ویب نیوز)
صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی نے یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں زیر تعلیم معذور طلبا و طالبات کے ساتھ ملاقات کی۔
صدر جامعہ نے معذور طلبا و طالبات کو بہترین سہولیات کی فراہمی کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ اگر ان کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو براہ راست ان دفتر سے رجوع کریں جہاں ان کے مسئلے کو سن کر فوری حل کیا جاے گا۔
انہوں نے یقین دلایا کہ تمام معذور طلبا و طالبات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ انہوں نے ان طلبا کے والدین کو خراجِ تحسین پیش کیا جو اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوا رہے ہیں۔ اس موقع پر طلباء نے تعاون اور خیال رکھنے پر صدر جامعہ کا شکریہ ادا کیا اور اپنے والدین کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
دریں اثناء صدر جامعہ کی ہدایت پر ڈائریکٹر اکیڈمکس ڈاکٹر محمد خان نے طلباء و طالبات کے مسائل سنے اور تمام مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔