اسلام آباد (ویب نیوز)
توشہ خانہ کیس میں نیب راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو کل طلب کر لیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں کل طلب کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیب نے عمران خان کو طلبی کا ثمن بھی بھجوا دیا ہے جس میں انہیں کل نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا ہے اور ساتھ ہی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ہمراہ اس کیس سے متعلقہ دستاویز بھی لائیں۔
نیب راولپنڈی کی جانب سے عمران خان کو طلب کیے جانے کا یہ دوسرا نوٹس ہے۔ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی چیئرمین کو اس حوالے سے نوٹس دیا گیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ نیب لاہور نے توشہ خانہ کیس میں کل عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی طلب کیا ہے۔