اسلام آباد (ویب نیوز)
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 89 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔قومی ادارہ برائے صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 2 ہزار 530 ٹیسٹ کئے گئے جس کے بعد کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.52 فیصد رہی۔ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔پاکستان بھر میں کورونا کے 19 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔