یوفون 4Gنے صارفین کی سہولت کے لیے واٹس ایپ سروس کا اجراء کردیا
اسلام آباد (ویب نیوز )
پاکستانی موبائل کمپنی، یوفون 4G نے معروف کلاؤڈ کمیونی کیشن پلیٹ فارم، ای اوشن(E. Ocean) کے تعاون سے جدید واٹس ایپ چیٹ باٹ کا اجراءکیا ہے جس کے ذریعے کمپنی کےکروڑوں صارفین کے ساتھ روابط کو مستحکم کیا جائے گا۔ صارفین اب 03311333100 پر واٹس ایپ کے ذریعے پیغام بھیج کر فوری طور پر مختلف ٹیلی کام خدمات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں اور ایک بہترین ڈیجیٹل تجربے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
جدید واٹس ایپ چیٹ باٹ پر صارفین کو اپنی سہولت کے مطاق اردو یا انگریزی زبان کے مینو کے انتخاب کا اختیار حاصل ہوگا ، جس سے انہیں مختلف خدمات کے ایک وسیع مجموعے تک چوبیس گھنٹے باسہولت رسائی حاصل ہوگی۔ پوسٹ پیڈ بل ادائیگیوں کے انتظام سے لے کر نئی یوفون سمز کی درخواست ، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کے ذریعے اکاؤنٹس ٹاپ اپ ، بیلنس کی تجدید، سپر کارڈز، انٹرنیٹ بنڈلز اور وی اے ایس بنڈلز کے حصول، اکاؤنٹ اسٹیٹس کی نگرانی، کسٹمر سپورٹ تک رسائی، ٹیکس سرٹیفکیٹ کے حصول اور رومنگ بنڈلز کی خریداری تک اس چیٹ بوٹ کے ذریعے تمام خدمات بہت آسانی سے استعمال کی جاسکیں گی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیف مارکیٹنگ آفیسر، یوفون 4G، سید عاطف رضا نے کہا کہ اپنے صارفین کی سہولت ہماری اولین ترجیح ہے۔ لہذا، ہم جدید ترین ٹیکنالوجیز کو بروئے کار لانے کے نئے مواقع تلاش کر تے رہتے ہیں، جس سے نہ صرف ہمارے عوامل کی ڈیجیٹائزیشن میں مدد ملتی ہے بلکہ ہمارے صارفین کی زندگیوں میں بھی آسانی پیدا ہوتی ہے۔ اس واٹس ایپ سروس کے کامیاب آغاز سے ہمارے صارفین کو بلا تعطل خدمات فراہم ہوں گی ، اور شکایات کے بروقت ازالے کے ساتھ ساتھ انہیں دلچسپ اور سہولت پر مبنی بہترین تجربہ فراہم ہوگا۔ یوفونG4 صارفین کو اولیت دینے والا ادارہ ہے جو ان کی بدلتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے پر خصوصی توجہ دیتا ہے۔
ای اوشن کے سی ای او، سید عامر جعفری کا کہنا تھا کہ کمپنیوں کے لئے یہ ضروری ہے کہ وہ کاروباری مسابقت بڑھانے اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لئے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل سے گزریں ۔ اپنے صارفین کے لیے واٹس ایپ چیٹ باٹ سروسز لانچ کرکے یوفون نہ صرف ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنا رہا ہے بلکہ صارفین کے ساتھ رابطے میں جدید رجحانات بھی متعارف کر رہا ہے۔ اس دلچسپ اقدام پر یوفون 4Gکے ساتھ شراکت داری کرنا اعزاز کی بات ہے اور مجھے یقین ہے کہ اس سے ادارے کے کاروبار پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ ہم اس اعتماد اور شراکت داری کے لیے یوفون کے شکرگزار ہیں۔
یوفون 4Gصارفین کے اعتماد اور بھروسے کو بہت اہمیت دیتا ہے ، جس سے ٹیلی کام انڈسٹری میں ایک بہترین ادارے کے طور پر اس کی حیثیت مستحکم ہوئی ہے۔اس ضمن میں یوفون کی مسلسل کاوشیں اس کے کاروباری اقدار کا منہ بولتا ثبوت ہیں، اور کمپنی ایسی ٹیکنالوجیز اور خدمات میں جدت طرازی اور سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ صارفین کے تجربے کو بہتر سے بہتر بنایا جاسکے۔ ختم شد۔