اسلام آباد (ویب نیوز)
مہلک عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں کورونا وائرس کے109نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 21 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔بدھ کوقومی ادارہ برائے صحت(این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4ہزار731ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 109 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح2.30فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 21 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے کورونا ٹیسٹ اور مثبت کیسز کے حوالے سے لاہور میں621 افراد میں سے 24 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 3.86 فیصد رہی، اسی طرح اسلام آباد میں388 میں سے8 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور شرح 2.06 فیصد رہی ، کراچی میں 649 میں سے 39کے کیس مثبت آئے اور وہاں پر شرح 6.01فیصد رہی جبکہ بہاولپور میں 196 میں سے 2افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.02فیصد رہی۔