کراچی (ویب نیوز)
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کراچی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کو ضابطہ فوجداری کے سیکشن 63 کے تحت رہا کر دیا۔عدالت نے حسان نیازی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی۔حسان نیازی کے وکیل عامر منصوب قریشی نے کہا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرنے سے قبل محکمہ داخلہ سندھ سے اجازت نہیں لی۔وکیل نے کہا کہ عدالت نے حسان نیازی کو ڈسچارج کرنے کا حکم دیا ہے اور 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ کراچی پولیس گزشتہ روز حسان نیازی کو تھانہ جمشید کوارٹر میں درج مقدمے کے سلسلے میں لاہور سے گرفتار کر کے کراچی لائی تھی۔