• موجودہ ماسٹرپلان پرعوامی پیسہ خرچ ہوچکا ہے،وکیل ایل ڈی اے
  •  آپ پی ایس ایل کے لئے اربوں روپے لگاتے ہیں اب آ پ کو عوامی پیسہ یاد آرہا ہے ،عدالت
  •  ایل ڈی اے کے وکیل کی ماسٹر پلان 2021 پرعملدرآمد جاری رکھنے کاحکم دینے کی استدعا
  • ہمیں نہیں پتہ آپ کا ماسٹرپلان 2021 ختم ہو رہا ہے ،آپ نے جو کرنا ہے جا کرکرو، جسٹس شاہد کریم

لاہور (ویب نیوز)

لاہورہائیکورٹ نے ماسٹرپلان2050 پرعملدرآمد روکنے کے حکم میں 6 اپریل تک توسیع کردی ۔منگل کو لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماسٹرپلان2050 کی منظوری کیخلاف درخواستوں پر سماعت کی،عدالت نے بین الاقوامی ماہرین کی خدمات لینے اور ان کی تجاویز کوماسٹرپلان میں شامل کرنے کا حکم دیدیا۔ دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ موجودہ ماسٹرپلان پرعوامی پیسہ خرچ ہوچکا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ آپ پی ایس ایل کے لئے اربوں روپے لگاتے ہیں اب آ پ کو عوامی پیسہ یاد آرہا ہے ، عدالت کو عوامی پیسہ نکلوانا آ تی ہے۔موجودہ ماسٹر پلان بالکل قانون کے برعکس بنایا گیا ۔ ایل ڈی اے کے وکیل نے ماسٹر پلان 2021پرعملدرآمد جاری رکھنے کاحکم دینے کی استدعا کی جس پر جسٹس شاہد کریم نے کہا ہمیں نہیں پتہ آپ کا ماسٹرپلان 2021 ختم ہو رہا ہے ،آپ نے جو کرنا ہے جا کرکرو،عدالت نے صرف ماسٹرپلان 2050 پر عملدرآمد روکا ہے۔عدالت نے سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے بین الااقوامی ماہرین سے متعلق پیشرفت کی رپورٹ طلب کرلی۔