ایران سے دہشت گردوں کا پاکستانی سرحد پر بارڈر پٹرول فورس پر حملہ، 4 اہلکار شہید
دہشت گردوں نے پاکستانی بارڈر پٹرول فورس پر حملہ کیا، آئی ایس پی آر
راولپنڈی (ویب نیوز)
ایران سے پاکستانی سرحد پردہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے ترجمان ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایران کی جانب سے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے ضلع کیچ کے جلگئی سیکٹر میں پاکستان ایران سرحد کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے معمول کے سرحدی گشت ( پاکستانی بارڈر پٹرول فورس )پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کے حملے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے، شہدا میں نائیک شہیراحمد، لانس نائیک محمداصغر، سپاہی عرفان اور سپائی عبدالرشید شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایران سے پاکستانی بارڈر پٹرول فورس پر حملے کے بعد ایرانی حکام سے ضروری رابطہ کیا جارہا ہے، مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کیلئے اقدامات پر زور دیا جائے گا۔۔